پار ک اینڈ فلائی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے سامان غائب ، خاتون مالک کا واویلہ

بدھ 15 اگست 2018
قومی آواز- ٹورنٹو

پارک اینڈ فلائی پارکنگ لاٹ میں کھڑی گاڑی سے سامان غائب ہونے کی شکایت کرتے ہوئے ملٹن کی خاتون میلانی رابنسن کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دن قبل سیر و تفریح کی غرض سے شہر سے باہر گئی تھیں اور اپنی کار پارک اینڈ فلائی میں پارک کر گئی تھیں جہاں گاڑیوں کی دیکھ بھال کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب وہ واپس آئیں تو ان کی کار سے ٹائر ،مڈ گارڈ اور رم وغیرہ نکال لئے گئے تھے اور شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔پارکنگ لاٹ والوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کا نقصان انشورنس والے پورا کر دیں گے جبکہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ کبھی بھی اپنی کار اس لاٹ میں پارک نہیں کریں گی۔