پرتھ میں چھوٹا طیارہ تباہ،2افراد ہلاک

January 27, 2017

قومی آواز۔ پرتھ ۔

آسٹریلوی شہر پرتھ میں چھوٹا طیارہ دریا میں گر گر تباہ ہو گیا،حادثے میں طیارے میں سوار پائلٹ اورمسافر ہلاک ہو گیا۔

پرتھ میں آسٹریلیا کے قومی دن کی تقریبات جاری تھیں جنہیں دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد بھی موجود تھے،اس دوران چھوٹا طیارہ دریائے سوان میں گر کر تبا ہ ہوگیا۔

طیارہ گرنے کے مناظر لوگوں نےاپنی آنکھوں سے دیکھے،دریا میں گر کر طیارہ دو ٹکڑے ہوگیا۔

حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی تھی یا کچھ اور حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔