پلین کریش میں مرنے والے جوڑے کا تعلق برامپٹن سے تھا، پولیس ترجمان

کینیڈا14  نومبر  ، 2018
قومی آواز:ٹورنٹو

برانٹ کاﺅنٹی میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے جوڑے کا تعلق برامپٹن سے تھا۔ اس بات کا اعلان صوبائی پولیس ترجمان نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ متاثرین اکیاسی سالہ ملڈر چیمبر لین اور چھیتر سالہ رونالڈ چیمبر لین اس حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔