پولیس کار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والوں کا برامپٹن سے ایٹو بکوک تک تعاقب، دو زخمی

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Friday May 11

برامپٹن پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق برامپٹن میں پولیس کار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی ایک وین کے تعاقب میں پولیس کو برامپٹن سے ایٹو بکو ک تک جانا پڑا جہاں ملزمان نے کی کار کی ٹکر سے دو اور افراد ززخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر ایک پولیس آفیسر کی کار کو تباہ کرنے اور اسے زخمی کرنے کا چارج عائد ہے۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہے ھیں. ترجمان کے مطابق ملزمان کی گاڑی سے دو اور افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔اسپتال زرائع کے مطابق دونوں افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ پروونشل اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اس کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔