پیرسن ائیر پورٹ پر ائیر کینیڈا کی فلائٹ کے بریک فیل، فلائٹ خالی کروا لی گئی

قومی آواز ٹورنٹو
جمعرات 5 جولائی 2018

پیرسن ائیر پورٹ پر اس وقت ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہو گئی جب ائیر کینیڈا کی پرواز نمبر 8675فلائٹ کی تیاری کر رہی تھی۔ بدھ کی دوپہر پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں طیارے میں سوار مسافروں نے بتایا کہ طیارہ جب ٹیک آف کے لئے رن وے پر دوڑ رہا تھا تو کئی مرتبہ ایسا لگا کہ طیارے کو کوئی چیز چلنے سے روک رہی ہے۔ تھوڑی دیر بعد طیارہ ایک طرف کھڑا کر دیا گیا۔کئی مسافروں کا کہنا تھا کہ طیارے کے ایک ٹائر میں سے دھواں بھی نکلتا دیکھا گیا ۔ اس واقعے کے بعد طیارے کے عملے نے دروازے کھول دئیے اور مسافروں کو بغیر کوئی سامان لئے طیارے سے اترنے کو کہا۔ بعد ازاں طیارے کے معائنے کے بعد پتہ چلا کہ طیارے کے بریک فیل ہو گئے تھے ۔مسافروں کو دوسرے طیارے سے ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔