پیرسن کالج کے قریب فائرنگ، ایک شخص ہلاک ، حملہ آور فرار

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Tuesday May 29th 2018

ہومی سائیڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پیر کی رات پیرسن کالج کے قریب ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ وقوعہ کی اطلاع رات ساڑھے بارہ بجے موصول ہوئی جس پر تفتیشی ٹیم روانہ کی گئی۔ جائے وقوعہ سے ایک شخص کی لاش ملی جس پر گولیوں کے نشانات پائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی شناختی نشان یا ملزمان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے مرنے والے شخص کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی نہ ہی کسی مشتبہ شخص کے بارے میں کچھ بتایا ہے ۔ اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔