چائنا میں مقید کینیڈین باشندوں کی رہائی کے لئے مہم چلائی جائے گی، فری لینڈ

قومی آواز ۔ ٹورنٹو

کینیڈین نیوز 23 دسمبر ، 2018

کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسشیا فری لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ چائنا میں قید دو کینیڈین باشندوں کی رہائی کے لئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر مہم چلائی جائے گی ۔ انہوںنے ایک ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ان باشندوں کی رہائی کے مسئلے کو لے کر ایلچی بھیجے جائیں گے۔