چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیارکرلیا

قومی آواز ۔ بیجینگ ۔ چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیارکرلیا،نیواڈا میں آخری آزمائش کے بعد مسافر وں کے لئے اڑان بھرنے کو تیار ہے۔

چین کی ڈرون میکر کمپنی نے دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیار کرکے فضائی سفر میں انقلاب برپا کردیاہے۔ اس منفرد اور انوکھی سواری کی آخری آزمائش نیواڈا میں امریکی ماہرین نے کی جس کے بعداسے دنیا کا پہلا مسافر ڈرون ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

یہ مسافر ڈرون ایک سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ساڑھے گیارہ ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چین میں تیار کیے گئے ای ہینگ 184ڈرون میں فی الحال صرف ایک مسافر ہی سفر کرسکے گا جسے باآسانی آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔

دنیا کے اس پہلے مسافر ڈرون کی آخری آزمائش امریکی ریاست نیواڈا میں کی گئی۔واضح رہے اس مسافر ڈرون کو پہلی بار لاس ویگاس میں ہونیو الے الیکٹرک شو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔