ڈگ فورڈ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح کی ایکٹنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،کیتھلین وین

Thursday May 17
قومی آواز ۔  ٹورنٹو :۔

یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہےھیں

اونٹاریو کی پریمیر کیتھلین وین نے کہا ہے کہ پی سی پارٹی کے رہنما ڈگ فورڈ جو ایکٹنگ کرتے ہیں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملتی جلتی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ٹورنٹو کے ایک اسپتال کے دورے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈگ فورڈ لگتے بھی ٹرمپ جیسے ہیں اور باتیں بھی انہی کے انداز میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وین نے مزید کہا کہ ڈگ فورڈ سیاست میں منافقانہ رویہ لا رہے ہیں اور وہ کسی کے بھی بارے میں کسی بھی وقت کوئی بھی جھوٹ بول سکتے ہیں۔ وین کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آ یا ہے جب صرف ایک دن قبل ہی فورڈنے کہا تھا کہ اگر وہ منتخب ہو گئے تو لبرل حکومت کے اخراجات کا آڈٹ کروائیںگے۔