ڈیلس: ندیم زمان کی اہلیہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

March 30, 2017
قومی آواز ۔ ڈیلس ۔ پاکستان سوسائٹی کے سابق صدر ندیم زمان کی اہلیہ مسز جولیا زمان ڈیلس نارتھ ٹول وے کےقریب کارکے حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

جولیا زمان کسی اجنبی خاتون کی مدد کیلئےاپنی کار کو روکا تھا لیکن بد قسمتی سے وہ جیسے ہی اپنی کار سے اتریں اسی دوران پیچھے سے آنے والی دوسری کار نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی جولیا زمان پاکستانی کیمونٹی میں کافی مقبول اور ہر دلعزیز شخصیت تھیں ، انکے انتقال پر پاکستانی کیمونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ندیم زمان سے اندوہ ناک سانحہ پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔