March 30, 2017 جولیا زمان کسی اجنبی خاتون کی مدد کیلئےاپنی کار کو روکا تھا لیکن بد قسمتی سے وہ جیسے ہی اپنی کار سے اتریں اسی دوران پیچھے سے آنے والی دوسری کار نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی جولیا زمان پاکستانی کیمونٹی میں کافی مقبول اور ہر دلعزیز شخصیت تھیں ، انکے انتقال پر پاکستانی کیمونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ندیم زمان سے اندوہ ناک سانحہ پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
قومی آواز ۔ ڈیلس ۔ پاکستان سوسائٹی کے سابق صدر ندیم زمان کی اہلیہ مسز جولیا زمان ڈیلس نارتھ ٹول وے کےقریب کارکے حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔