ڈینفرتھ اسٹریٹ فائرنگ کا زخمی شخص کومے سے باہر آ گیا،ڈاکٹروں کا اظہار اطمینان

ھفتہ 4 اگست 2018
:قومی آواز ٹورنٹو
ڈینفرتھ اسٹریٹ پر پچھلے ہفتے فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک زخمی جو واقعے والے دن ہی سے کوما میں تھا اور اسپتال میں اس کا علاج کیا جا رہا تھا نے جمعہ کو آنکھ کھول دی اور کومہ سے باہر آ گیا۔  یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
ڈاکٹروں کے مطابق زخمی اکتیس سالہ ڈینیل کین کی حالت اب بہتر ہے اور وہ جلد ہی صحتیاب ہو جائے گا۔