کاربن ٹیکس بڑھانے سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، ڈگ فورڈ

قومی آواز: ٹورنٹو

ٹورنٹو خبریں 23 جنوری ، 2019
پریمر ڈگ فورڈ نے کہا ہے کہ ایندھن پر مزید ٹیکس لگانے سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے ایک سوشل نیٹ ورک پر کہی۔ واضح رہے کہ وفاق ا یندھن کی قیمتوں میں اضافے کا پلان یکم اپریل سے نافذ کر دے گا جس کا اطلاق اونٹاریو پر بھی ہوگا۔