کومل رضوی ہولی ووڈ فلم میں کاسٹ

قومی آواز ۔ ہیوسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی مشہور گلوکارہ، اداکارہ کومل رضوی ہولی ووڈ فلم آفرین میں مرکزی کردار ادا کریں گی،فلم آٖفرین کی شوٹنگ اکتوبر 2016سے اونٹاریو، کینیڈا میں شروع ہوگی۔

یہ فلم تجربہ کار بولی ووڈ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر آشیش چنانہ کے زیرِ قیادت بنائی جائے گی۔ یہ ایک سنسنی خیز کہانی ہے جو آج کے کشیدہ ماحول اور دہشت گردی کے خوف کے پس منظر میں جنم لیتی ہے۔

اس فلم کی کہانی آفرین کے گرد گھومتی ہے جو ایک خوف زدہ عراقی پناہ گزین ہے۔ فلم کی کہانی آفرین کی پرانی پہچان اور نئی زندگی کے درمیان کشمکش کے گرد گھومتی ہے۔