کیلیفورنیا، امریکا کا بلند ترین ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ

February 13, 2017

قومی آواز ۔ اورول ۔ کیلیفورنیا کے شمالی علاقے میں امریکاکابلندترین ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ڈیم کا اسپل وے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگا، یوبا سٹی ،سٹن کاؤنٹی میں ایک لاکھ 30ہزارآبادی کومحفوظ مقام پرمنتقلی کی ہدایت کردی گئی۔

شمالی کیلیفورنیا میں موجود امریکا کے سب سے بڑےلیک اوروول ڈیم کےہنگامی اسپل وےسےپانی کارساؤ جاری ہے اوروول ڈیم کےہنگامی اسپل وے سے پتھر نکلنے پر رساؤہو رہا ہے ۔

امریکی ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ نے شہریوں کو اوروول شہرکی جانب سفرنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔