کینسر سے بچنے کی آسان تدابیر

قومی آواز ۔ شعبہ طب و صحت ۔ نیو یارک: کینسر ایسی بیماری ہے جو کسی کو بھی ہو سکتی ہے۔ لیکن عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کے خطرات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔محققین کی رائے کے مطابق عام طور پر 50سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔تاہم متناسب غذا اور صحت مند لائف سٹائل سے ان خطرات سے بڑی حدتک بچا جا سکتا ہے ۔ماہرین صحت کی جانب سے چند تجاویز وضع کی گئی ہیں جن پر عمل کر کے بڑی حد تک کینسر جیسے موذی مرض کے خطرات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔محققین کی جانب سے پیش کی جانے والی حالیہ رپورٹ کے مطابق مناسب ورزش خواتین میں چھاتی اور بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤمیں مدد گار فراہم کرتی ہے ۔علاوہ ازیں انکا کہنا ہے وزن میں اضافہ بھی بہت حد تک کینسر کے مرض کا موجب بنتا ہے ۔ پس بڑی عمر کے افراد اور خصوصا خواتین کو اپنے وزن کو مناسب رکھنے کی ہر ممکن کو شش کرنی چاہیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کا شکاربڑی عمر کے افراد کو بڑے غدود، لبلہ ، بچے دانی، بڑی آنت اور بیضہ دانی کے کینسرمیں مبتلا ہونے کے امکانات ذیادہ ہوتے ہیں ۔ موٹاپے کا شکار خواتین میں چھاتی کے کینسرکے خطرات بھی عام خواتین کے مقابلے میں ذیادہ دیکھنے میں آتے ہیں ۔انکا کہنا ہے کہ اگر آپ ذیادہ دیر تک بیٹھنے ، لیٹے رہنے اور ٹی وی دیکھنے کی عادت میں مبتلا ہیں تو کو شش کریں اس میں جلد تبدیلی لائیں۔ اس کے ساتھ تمباکو نوشی سے جس حد تک ممکن ہو پرہیز کریں۔ذیادہ سے ذیادہ تازہ پھل اور سبزیوں کا استعمال یقینی بنائیں ۔ سورج کی روشنی میں ذیادہ دیر تک نہ رہیں کیونکہ سورج کی الٹرا وائلٹ ریز جلد کے کینسر کا موجب بنتی ہیں ۔شراب نوشی کا استعمال کم سے کم کریں کیونکہ اس کے ذیادہ مقدار میں استعمال سے منہ اور گلے کا کینسر ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ اگر آپ کے جسم کے کسی بھی حصے میں کوئی نیا تل ،دانہ یا موہکہ وغیرہ بن جائے یا پہلے سے بنے ہوئے تل ، موہکے کا رنگ تبدیل ہونے لگے یا اس میں کسی قسم کی خارش یا تکلیف کا احساس ہو تو جتنی جلدی ممکن ہو اپنے معالج سے رابطہ قائم کریں ۔