کینیڈا کی بیا نکا اندریسکو آسٹریلین ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئیں

قومی آواز:ٹورنٹو
کینیڈین نیوز 06 جنوری ، 2019

آسٹریلیا میں ہونے والے کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کینیڈا کی بیانکا اندریسکو نے اپنی حریف ٹائیوان کی سو وی کو شکست دے کر ٹورنا منٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔بیانکا کا تعلق مسی ساگہ اونٹاریو سے ہے۔فائنل میں ان کا مقابلہ جرمنی کی جولیا جورجز سے ہو گا۔