قومی آواز ۔ ٹورنٹو کینیڈا کی مشہور کافی اور ڈونٹ کمپنی ٹم ہارٹن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ پچھلے دنوں کمپنی کی ساکھ کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب ایک پریس رپورٹ کے مطابق کمپنی بہترین کمپنیوں کی رینکنگ میں چوتھے نمبر سے لڑھک کر پچاسویں نمبر پر پہنچ گئی۔ یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر پڑھ رہے ہیں . رپورٹ کے مطابق ایسا اس لئے ہوا کہ اونٹاریو میں کم سے کم تنخواہ مقرر کئے جانے کے بعد ٹم ہارٹن نے اپنے ملازمین کے کچھ فوائد کم کر دئیے تھے جسے ملازمین کے ساتھ ساتھ عام کینیڈین باشندوں نے بھی پسند نہیں کیا تھا اور کمپنی کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔ ٹم ہارٹن کی طرح کئی اور کمپنیاں بھی ہیں جو اپنے ملازمین کو وہ فوائد نہیں دے رہیں جو عام طور پر انہیں دئیے جاتے ہیں۔
Sunday, April 07, 2018