کینیڈا کی مشہور کافی کمپنی ٹم ہارٹن چوتھے مقام سے لڑھک کر پچاسویں پائیدان پر ، تنخواہوں میں کٹوتی کا شاخسانہ

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Sunday, April 07, 2018

کینیڈا کی مشہور کافی اور ڈونٹ کمپنی ٹم ہارٹن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ پچھلے دنوں کمپنی کی ساکھ کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب ایک پریس رپورٹ کے مطابق کمپنی بہترین کمپنیوں کی رینکنگ میں چوتھے نمبر سے لڑھک کر پچاسویں نمبر پر پہنچ گئی۔ یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر پڑھ رہے ہیں . رپورٹ کے مطابق ایسا اس لئے ہوا کہ اونٹاریو میں کم سے کم تنخواہ مقرر کئے جانے کے بعد ٹم ہارٹن نے اپنے ملازمین کے کچھ فوائد کم کر دئیے تھے جسے ملازمین کے ساتھ ساتھ عام کینیڈین باشندوں نے بھی پسند نہیں کیا تھا اور کمپنی کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔ ٹم ہارٹن کی طرح کئی اور کمپنیاں بھی ہیں جو اپنے ملازمین کو وہ فوائد نہیں دے رہیں جو عام طور پر انہیں دئیے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں