کینیڈین سفیر کی چائنا امور خارجہ میں طلبی،سنگین نتائج کی دھمکیاں

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
کینیڈین نیوز 09 دسمبر ، 2018

چائنا سے تعلق رکھنے والی ماہر مالیاتی امور مینگ زاﺅ کی کینیڈ ا میں گرفتاری کے خلاف سفیر کینیڈا جان مکلین کو ہفتے کو چائنا امور خارجہ میں طلب کیا گیا اور ان سے اس گرفتاری پر احتجاج کیا گیا۔نائب امور خارجہ چائنا نے اس موقع پر کہا کہ مینگ کی گرفتاری غیر قانونی اور نا مناسب ہے انہوں نے کینیڈا سے انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔