کینیڈین معیشت غیر متوقع طور پر گراوٹ کا شکار، جنوری میں شرح اعشاریہ ایک فیصد تک گر گئی

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Thursday, March 29, 2018

کینیڈین معیشت کے بارے میں تیزی کے تمام دعوے اس وقت دھرے کے دھرے رہہ گئے جب شماریات کے محکمے نے جنوری کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ کینیڈا کی معیشت غیر متوقع طور پر اوپر جانے کے بجائے نیچے آ رہی ہے اور اس کا ثبوت جنوری کا وہ اعشاریہ ہے جس میں کینیڈین معیشت کا حجم ایک اعشاریہ ایک فیصد تک نیچے آ یا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس شرنک ہوتی معیشت کا اثر بینک آف کینیڈا پر بھی پڑے گا اور ہو سکتا ہے کہ بینک آف کینیڈا کے انٹریسٹ ریٹ اس سے متاثر ہو ں۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران معیشت کے بارے میں جو اندازے لگائے گئے تھے وہ درست نہیں تھے اور معیشت اس سہ ماہی میں کمزوری طرف جا تی نظر آ رہی ہے۔