کینیڈین وزیراعظم کی بیگم کی مردوں کے حق میں آواز

Mar 8, 2017
قومی آواز اوٹاوا ۔ عالمی یوم خواتین پر کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی بیگم نے مردوں کے حقوق کے لیےآواز اٹھادی ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی طرح مردوں کا دن بھی منانا چاہیے ۔

کینیڈا کی خاتون اول ‘صوفی گریگوری ٹروڈو نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ جو مرد، خواتین کا احترام کرتے ہیں اوراُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ان کا بھی عالمی دن منانا چاہیے ۔

سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے تمام خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ بھی اپنے ساتھی کے ساتھ تصاویرشائع کرکے یکساں حقوق کی تحریک کو فروغ دیں ۔

صوفی کی اس پوسٹ پرخواتین کے ایک حلقے نےتنقید بھی کی جسے کینیڈین خاتون اول نےمکالمے کا آغاز کہتے ہوئے سراہا ہے