گن شاٹ ریکارڈ کرنے والی ٹیکنا لوجی پر عمل نہیں کریں گے، ٹورنٹو پولیس

قومی آواز:ٹورنٹو
کینیڈین خبریں 14 جنوری ، 2019

ٹورنٹو پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ گن شاٹ ریکارڈ کرنے والی جدید ٹیکنا لوجی پر عمل نہیں کرے گی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ا س ٹیکنا لوجی میں شہر میں مائیکروفون کا ایک جال بچھانا ہے جو کسی بھی قسم کے گن شاٹ کو ریکارڈ کرے گا تاکہ اس جرم کا فوری تدارک کیا جا سکے تاہم اس سے شہریوں کی زاتی زندگی متاثر ہونے کے خیال سے اس پر فوری عملدرآمد ممکن نہیں۔