ہائی وے 401 پر کار سے خاتون کے گرنے کی ویڈیو وائرل ،پولیس تحقیقات شروع

Thursday May 17
قومی آواز ۔ ٹورنٹو:۔

ہائی وے 4پر چلتی کار سے ایک خاتون کے سڑک پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے جس میں چلتی کار سے ایک خاتون کے دروازے کے باہر گرنے اور صحیح سلامت بچ جانے اور پھر اٹھ کر ایک طرف جاتے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو کار کے پیچھے آنے والی ایک دوسری کار سے لی گئی تھی۔

..یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہےھیں

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے کہ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا۔ ویڈیو بنانے والے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دیکھ کر اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دے دی تھی ۔ عینی شاہدنے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد خاتون روڈ کے ایک طرف چلی گئی تھیں جبکہ کار کا ڈرائیور کار سے باہر آ کر کچھ دیر خاتون کو واپس آنے اور گاڑی میں سوار ہونے کا کہتا رہا پھر مایوس ہو کر کار میں سوار ہو کر چلا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی پر کوئی چارج عائد نہیں کیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔