کینسر بدقسمتی یا طرز زندگی ؟ حیران کُن جواب

قومی آواز ۔ نیویارک(شعبہ طب و صحت) کسی شخص کو کینسر کا موذی مرض لاحق ہو جائے تو اسے اپنے طرز زندگی پر بھی ضرور نظر ڈالنی چاہئیے کیونکہ ماہرین نے اپنی نئی تحقیق میں بتا دیا ہے کہ زیادہ تر انسان کا ماحول اور طرز زندگی ہی اس میں کینسر کا باعث بنتا ہے۔ماہرین نے تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صرف10سے 30فیصد تک مریض اپنے اندرونی جسمانی افعال کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ باقی تمام افراد اپنے ماحول کی آلودگی اور سگریٹ وغیرہ سے کینسر کا شکار ہوتے ہیں۔نیویارک کے سٹونی بروک کینسر سنٹر کے ماہرین نے اس مرض پر مختلف زاویوں سے تحقیق کی۔ انہوں نے مختلف علاقوں کی آبادی کا ڈیٹا اور ان کی جینیاتی معلومات حاصل کیں اور ان کا تجزیہ کیا۔ تحقیق کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ 70سے 90فیصد کینسر کے کیسز کی بنیادی وجہ بیرونی عوامل تھے۔
یہ مضمون آپ قومی آواز پرپڑھ رہے ہیں
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر یوسف حنین کا کہنا تھا کہ” چونکہ کینسر انسانی جسم کے اعضاءہی کے بگڑ جانے اور قابو سے باہر ہو جانے کا نام ہے اس لیے لوگ زیادہ تر سمجھتے ہیں کہ یہ جسم کے اندرونی بگاڑ کی وجہ سے لاحق ہوتاہے اس لیے وہ اپنی قسمت کو ملامت کرتے ہیں لیکن دراصل اس مرض کے لاحق ہونے میں زیادہ تر بیرونی عوامل ہی کارفرما ہوتے ہیں، جن میں ماحولیاتی آلودگی اور سگریٹ نوشی و دیگر ایسی ہی انسانی عادتیں شامل ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ ”سگریٹ انسان کو سب سے زیادہ کینسر میں مبتلا کرنے والا عمل ہے۔ لوگ سگریٹ ترک نہیں کر سکتے ہیں لیکن جب کینسر میں مبتلا ہو جاتے ہیں تو اپنی قسمت کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔“


متعلقہ خبریں