کھانے کی اشیاءجو مہنگی ہوگئیں

قومی آواز ۔ نامہ نگاراوٹاوا: کینیڈامیں اس وقت پانچ کھانے کی اشیاءگذشتہ برس کے مقابلے میں مہنگی ہوگئیں ہیں۔سٹیٹس کینیڈا کے مطابق سلاد کے پتے گذشتہ برس کے مقابلے میں21.8 فی صد مہنگے ہوگئے ہیں۔ پھلوں میں سیب11.8 فی صد مہنگے رہے۔ پاستہ گذشتہ برس کے مقابلے میں9.5 فی صد مہنگا ہوا۔مالٹوں کی قیمت میں گذشتہ کے مقابلے میں8.8فی صد اضافہ ہوا ہے۔ گوشت کی قیمتیں5.8 فی صد زیادہ ہوئی ہیں۔