ٹورنٹو شہر کی سٹی کونسل نشستوں کا فیصلہ جلد متوقع

پیر 10 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

اونٹاریو کی صوبائی حکومت کی جانب سے شہر کی سٹی کونسل نشستوں میں کمی کے بارے میں پیش کی جانے والی قرارد پراسمبلی میں بحث کی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ان نشستوں کی تعداد 75سے گھٹا کر 25کرنا چاہتی ہے مگر حزب اختلاف نے اس کی مخالفت کی ہے۔ شہری حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اونٹاریو کی سپریم کورٹ ا س بارے میں جلد ہی اپنا فیصلہ دینے والی ہے جس سے صورتحال واضح ہو جائے گی۔ مئیر جان ٹوری کا کہنا ہے کہ وہ بھی کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں اس کے بعد ہی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے . یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں