انٹرنیٹ کا استعمال، پاکستانی رکشہ ڈرائیور لاکھوں روپے کمانے لگا

لاہور (قومی آواز–ویب ڈیسک)پاکستانی رکشہ ڈرائیور 33 سالہ عثمان خان جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک رکشہ ڈرائیور تھا اور اس کی ماہانہ کمائی 10 ہزار روپے تھی۔ عثمان خان کی انٹرنیٹ اور پروگرامنگ میں دلچسپی نے اسے اس قابل بنایا کہ آج وہ ماہانہ لاکھوں روپے کما رہا ہے۔ویب ڈویلپنگ اور ہوسٹنگ سیکھنے کے بعد عثمان خان نے ایک ویب سائٹ بنائی جو کہ خاطر خواہ کامیاب نہ ہو پائی لیکن اس کے باوجود بھی اس نے ہمت نہ ہاری اور اپنی کوشش جاری کھی اور اپنی ویب سائٹ کو بہتر سرچ انجن میں لانے کے لیے کوشش کرتا رہا۔مسلسل کوشش کے بعد عثمان خان نے موبائل رنگ ٹون کے نام سے ایک ویب سائٹ بنائی جو کہ بہت مقبول ہوئی۔ اب تک عثمان اپنے اس ہنر کو استعمال کر کہ لاکھوں روپے کما چکا ہے۔