شادی کو یادگار بنائیں،ڈزنی لینڈ آئیں

December 06, 2016

(قومی آواز (اناہئیم
شادی کے دن کو یادگار بنانے کیلئے نوجوان اکثر کئی جتن کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم اب ڈزنی ورلڈ کی جانب سے ایک انوکھی پیشکش کی گئی ہے جس کے تحت اگر شادی کے دن کو یادگار بنانا ہے تو ڈزنی لینڈ کا رُخ کریں۔

جی ہاں اس انوکھی پیشکش سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے پریوں کی کہانی سینڈریلا کی طرز پر شادی کی تقریب منعقد کرنا ممکن ہو سکے گا جبکہ تقریب میں تین سو مہمان مدعو کئے جا سکیں گے۔

دلکش روشنیوں سے سجی ڈزنی کی عمارت کے سامنے مہمان اور دلہا دُلہن ایسے محسوس کرینگے جسے کسی جادوئی دنیا میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی ہو۔

سینڈریلا کے انداز میں دلہن تیار ہو کر مخصوص سینڈریلا کی جادوئی بگھی میں اسٹیج تک پہنچے گی جبکہ اس موقعے پر کئی سیاح بھی اس منظر سے لفط اندوز ہو سکیں گے ۔

کھانے ہوں یا پھر مہمانوں کی تواضع کی بات ہواس ڈزنی تھیم ویڈنگ کے دوران شادی کے تمام مراحل بھی اسی انداز میں طے پائے جائینگے۔

ڈزنی ورلڈ کے تحت ہزاروں روشنیوں میں نہائیں سڑکیں اور رنگ برنگے کاسٹیومز میں پرفارمرز بھی شادی کی دلکشی کو چار چاند لگاتے نظر آئینگے۔

توجناب پھر دیر کس بات کی۔۔7جنوری سے اس پیشکش سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے آپ بھی اپنی شادی کے دن کو یادگار بنا سکتے ہیں۔