برطانوی شہری اردو اور پنجابی سیکھیں: نیو کیمبرج پروفیسر

۔January 20, 2017
قومی آوازکیمبرج ۔

نیو کیمبرج کی ایک پروفیسر نے مشورہ دیا ہے کہ برطانوی شہری سماجی قربت کیلئے پولش، اردو اور پنجابی سیکھیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو کیمبرج کے پروفیسر وینڈی آئرز نے برطانوی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سماجی ہم آہنگی کیلئے علاقائی زبانیں، خصوصاً پولش، اردو اور پنجابی سیکھیں۔

پروفیسر وینڈی کا کہنا تھا کہ برطانوی شہریوں کو یہ زبانیں اس لیے سیکھنی چاہئیں، کیونکہ یہ برطانیہ کے کئی علاقوں میں عموماً بولی جا رہی ہیں، ان کے بارے میں برطانیہ میں آگاہی کم ہے اور حکومت برطانیہ کی بھی اس طرف توجہ نہیں ہے۔