بھارتی فلموں کی پاکستان میں رونمائی کی با ضابطہ منظوری

January 25, 2017

قومی آواز اسلام آباد ۔
پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں رونمائی کی با ضابطہ منظوری دے دی ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سربراہی میں پیر کو اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ میں اس بات کی باضابطہ طور پر منظوری دے گئی ہے۔