تھرلر فلم ’گھوسٹس آف ڈارک نیس‘ کا نیا ٹریلر جاری

February 14, 2017
قومی آواز ۔ ٹورانٹو
خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم ’گھوسٹس آف ڈارک نیس‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیوڈ ریان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل تفتیش کاروں کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں 100سال پرانی ایک پراسرار گتھی کو سلجھانے کیلئے بھیجا جاتا ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں مائیکل کولٹس، پال فلینری، اسٹیو ویسٹن، لیزا لونگ اسٹون اور لیزا کیمرون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

لورین کیتھ کی پروڈیو س کردہ یہ خوف اور دہشت سے بھرپور فلم یکم مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔