سات سالہ بچی کی گوگل میں ملازمت کی درخواست

imagesکولی برج واٹر نامی یہ سات سالہ بچی اپنی عمر کے بچوں سے زیادہ بلند عزائم رکھتی ہے۔

قومی آواز۔ کیلیفوریا ۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی یہ بچی ٹیبلیٹس اور روبوٹس سے بہت زیادہ متاثر ہے اور ایسی ہ کسی بڑی کمپنی میں کام کرنا چاہتی ہے جہاں وہ کچھ کرسکے تو اس نے گوگل میں ملازمت کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا۔

اس بچی نے گوگل کے حکام کے نام ایک خط لکھ کر ملازمت کی درخواست کی۔

فوٹو بشکریہ اینڈی برج واٹر

مگر یہ بچی اس وقت حیران رہ گئی جب اسے گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے جوابی خط بھیج کر اسے کے خوابوں کی تعبیر کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے لکھا ‘ میں آپ کی ملازمت کی درخواست پر اس وقت غور کروں گا جب آپ کے اسکول کی تعلیم ختم ہوجائے گی’۔

یہ خط بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔