شمالی کوریا میں دنیا کی پانچویں بلند ترین عمارت کا افتتاح

April 04, 2017
قومی آوازپیانگ یانگ
شمالی کوریا کے دارلحکومت پیانگ یانگ میں دنیا کی پانچویں بلند ترین عمارت کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عمارت کے افتتاح کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں آتش بازی کے شاندار نظارے سے آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔

Lotte ورلڈ ٹاور نامی 123منزلہ یہ عمارت ایک ہزار 819فٹ اونچی ہے، جو خوبصورت اور دلکش ہونے کے ساتھ اسے بنانے والے ماہرین کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضح رہے اس وقت دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت کا اعزاز برج خلیفہ کے پاس ہے ۔