مریض کے پیٹ سے 11 برس بعد ’بلب‘ نکال لیا گیا

April 04, 2017
مریض کے پیٹ سے 11 برس بعد ’بلب‘ نکال لیا گیا
قومی آوازالاحساء
سعودی عرب کے شہر الاحساء میں ڈاکٹروں نے ایک غیر ملکی کے پیٹ سے برقی’’بلب‘‘ نکالا ہے ، یہ بلب 11 برس سے مذکورہ 21 سالہ نوجوان کے پیٹ میں موجود تھا۔

مریض کا آپریشن شہزادہ سعود بن جلوی ہسپتال میں ہوا۔ایشیائی شہری کو جب ہسپتال کے ہنگامی امداد کے شعبے میں لایا گیا تو وہ متلی اور بخار میں مبتلا تھا۔ فوری اور مکمل معائنے کے بعد ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں کوئی عجیب سی چیز موجود ہے۔

مریض کو فوری طور پر آپریشن تھیٹر میں لے جایا گیا تاکہ اس عجیب سی چیز کو( جو ایک بلب تھا) پیٹ سے نکالا جا سکے۔ پیٹ کی صفائی کے بعد آنتوں کو خصوصی آلے کے ذریعے بند کر دیا گیا تاکہ مریض کو مزید کسی قسم کی شکایت نہ ہو۔

مریض کے بیان کے مطابق اس نے یہ بلب 10 برس کی عمر میں نگل لیا تھا۔یہ آپریشن تقریبا ًسوا گھنٹے تک جاری رہا جس میں نو افراد شریک رہے۔