قومی آواز،
عالمی نیو ز 20اگست،2021
امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ آخری امریکی شہری کی واپسی تک امریکی افواج افغانستان میں رہیں گی خواہ ڈیڈ لائن ختم ہی کیوں نہ ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔واضح رہے کہ جو بائیڈن کو طالبان کی پیش قدمی اور کابل پر قبضے کے بعد سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جو بائڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کے غلط فیصلوں کی وجہ سے امریکہ کو افغانستان میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔