قومی آواز شوبز نیو ز ، 24نومبر ،2021 بھارت کے واحد آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار اورموسیقار اے آر رحمان کی صاحبزادی خدیجہ رحمان نے دبئی ایکسپو میں اپنی گلوکاری کی پرفارمنس دے کر سب کو حیران کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ واضح رہے کہ خدیجہ رحمان حجاب کرتی ہیں اور وہ اپنی تمام مصروفیات برقع پہن کر انجام دیتی ہیں۔ ان کے اس اقدام پر بہت سے لوگوں نے تنقید بھی کی ہے مگر اے آر رحمان نے اپنی صاحبزادی کی حمایت کرتے ہوئے اسے ان کا حق قرار دیا۔ اے آر رحمان نے بیٹی کی پرفارمنس کو اپنے فیس بک اور ٹویٹر پیج پر شیئر بھی کیا