قومی آواز ۔ ۔ ٹورنٹو ۔
Thursday, December 7, 2017
اونٹاریو حکومت کے ترجمان کے مطابق آٹو انشورنس فراڈیوں سے نمٹنے کے لئے ایک نئی ٹیم تیار کر لی گئی ہے جس کا کام اس قسم کے فراڈوں کی تحقیقات کرنا ہو گا۔ یہ ٹیم اگلے سال اپنا کام شروع کر دے گی اوراس کا نام سیریس فراڈ آفس ہو گا۔ اس ٹیم میں تحقیقاتی افسران،پراسیکیوٹرز، اور اپنے شعبے کے اسپیشلسٹ شامل ہو ں گے۔ یہ تمام لوگ ایک ہی جگہ پر الجھے ہوئے اور بڑے اسکیل کے کیسز پر کام کریں گے۔یہ ٹیم اس بات کا تعین بھی کرے گی کہ وہ کون سے کیسز ہیں جن کی تحقیقات ضروری ہے ۔کیسز کی انتخاب ڈالر کی ویلیو اور ڈیوریشن کے حساب سے طے کیا جائے گا۔یہ بھی دیکھا جائے گا کہ اس کا پبلک انسٹی ٹیوشنز پر کیا اثر پڑا۔