قومی آواز ۔ لاھور:کسی بھی انسان کی پیدائش کا مہینہ اس شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے ؟ ماہرین علم نجوم کی رائے کے مطابق انسان کی پیدائش کا مہینہ اس کی زندگی کے ہر پہلو پر اثر انداز ہوتا ہے۔آج ہم آپکے ساتھ ماہرین کی ریسرچ کے نتیجے میں سامنے آنے والے نتائج شیئر کریں گے جس سے آپ اپنی پیدائش کے مہینے کے مطابق اپنی شخصیت کے متعلق جان سکیں گے۔ان کی رائے کے مطابق دسمبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد با اثر اور پرفخر شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ۔ ان افراد میں ہر کام کو کرنے کی بہترین صلاحیت موجود ہوتی ہے۔نومبر کے مہینے والے لوگ عام طور پر بے حد ضدی اور راز چھپانے والی شخصیت کے مالک ہونے ساتھ ذہنی طور پر بھی بے حد شاطر ہوتے ہیں ۔اکتوبر میں پیدا ہونے والے بہت باتونی اور ہمیشہ شہرت کے بھوکے ہوتے ہیں ۔ستمبر میں پیدا ہونے والے اشخاص عموماً ہر چیز میں پرفیکشن چاہتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرنے کے قائل ہوتے ہیں۔اگست میں پیدا ہونے والے افراد فطری طور پرحس مزاح سے مالامال ہونے کے ساتھ بہترین قائد ثابت ہو سکتے ہیں ۔جولائی میں پیدا ہونے والے ہر قسم کے حالات میں خوش رہنے کی کوئی نہ کوئی وجہ تلاش کرتے رہتے ہیں ، عموماً خوش مزاج ہوتے ہیں ۔جون میں پیدا ہونے والے لوگ فطرتاً بے حد حساس اور خوش گفتار شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ۔مئی میں پیدا ہونے والے افراد عموماً خوابوں کی دنیا میں کھوئے رہتے ہیں ۔ حقیقی زندگی میں بھی انکے خواب ان کی شخصیت پر حاوی نظر آتے ہیں ۔اپریل میں پیدا ہونے والے عموماً بے حد چست اور پھر تیلے ہوتے ہیں ۔مارچ میں پیدا ہونے والے افراد بے حد شرمیلے اور راز دار ہونے کے ساتھ بے حد قابل بھروسہ شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ۔فروری میں آنکھ کھولنے والے عام طور پر بہت ذہین ہونے کے ساتھ باغی سوچ کے حامل ہوتے ہیں ۔جنوری میں پیدا ہونے ذیادہ تر پر جوش اور بے حد ضدی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ۔