قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،12جولائی،2019
ائیر کینیڈا کے ایک اعلامیے کے مطابق ائیر کینیڈا کی ٹورنٹو سے سڈنی آسٹریلیا جانے والی پروا کو اس وقت ہونو لولو میں اتار لیا گیا جب وہ ایک ہوانی بگولے میں پھنس کر حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچی۔ ۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ہوائی چکر سے طیارے میں سوار مسافر چھت سے جاٹکرائے جس کے نتیجے میں تیس سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔آٹھ مسافر وں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔