قومی آواز :
عالمی نیوز،11اپریل ، 2021
اجارہ داری قانون کی خلاف ورزی پر چائنا کی حکومت نے علی بابا کمپنی پر اربوں ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ سرکاری زرائع کا کہنا ہے کہ یہ جرمانہ علی بابا کی جانب سے اپنی اجارداری قائم کرنے اور دوسری کمپنیوں کو کام نہ کرنے دینے کی بناءپر عائد کیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔علی بابا نے بعض ایسے کاروبار بھی شروع کر دئیے تھے جو اس کے دائرہ کاروبار سے تعلق نہیں رکھتے مثلاً ڈیجیٹل ادائیگی یا کلاﺅڈ کمپیوٹنگ وغیرہ۔ علی بابا کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس حکومتی فیصلے کو قبول کرتے ہیں اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔