قومی آواز،
کینیڈین نیوز16جولائی،2021
احمدیہ جماعت کینیڈا نے کہا ہے کہ ان کی کیمبرج عبادتگاہ میں نا معلوم لوگوں نے گھس کر توڑ پھوڑ اور چوری کی واردات کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انتظامیہ بیت الکریم عبادتگاہ اور کینیڈا احمدیہ جماعت کے سربراہ لال خان ملک کا کہنا ہے کہ جماعت کے لوگوں کو اس واقعے سے دلی رنج اور دکھ پہنچا ہے۔اس حملے میں جماعت کا لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے حکام سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔