اداس لوگوں کی اولاد بھی اداس ہوتی ہے

لندن (قومی آواز–مانیٹرنگ ڈیسک) اداسی‘ بے چینی اور ڈپریشن میں مبتلا افراد کی اولادیں بھی ان ہی امراض کا شکار ہوسکتی ہیں۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اداسی ‘ بے چینی اور ڈپریشن میں مبتلا افراد کی اولادیں بھی ان ہی امراض کا شکار ہوسکتی ہیں۔ طبی ماہرین کی جانب سے تحقیق کے لئے 600 بندروں کے خاندانی سلسلوں کو مطالعہ کیا گیا جس میں بندروں میں بے چینی اور مایوسی سے وابستہ رویوں اور دماغی عکس نگاری کے درمیان تعلق دیکھا گیا۔ اس تجربہ سے ثابت ہوا کہ بندر اور انسان دونوں ہی میں ڈپریشن اور مایوسی کے جین اپنی نسل میں منتقل کرتے ہیں جن کا انکشاف والدین اور بچوں کے دماغی اسکین سے ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق دماغی اسکین سے ثابت ہوا کہ دماغی سرکٹ میں غیرمعمولی سرگرمی ڈپریشن کی وجہ ہوتی ہے جو نسل در نسل منتقل ہوسکتی ہے۔ اس اہم تحقیق کے بعد ماہرین کا خیال ہے کہ ڈپریشن میں مبتلا افراد کے بچوں کے علاج میں اہم پیش رفت حاصل ہوسکے گی اور مستقبل میں اس اہم مرض سے بچنے کا راستہ ہموار ہوگا۔


متعلقہ خبریں