قومی آواز :
عالمی نیوز،4اپریل ، 2021
اطلاعات کے مطابق اردن میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کا انکشاف ہو ا ہے جس میں ملوث مبینہ طور پر سابق ولی عہد حمزہ بن حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اردن کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ بیس کے قریب افراد کو بھی ان کا ساتھی ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔حکام کے مطابق یہ تمام افرار شاہ عبداللہ کے خلاف احتجاج ، بغاوت اور حکومت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔