قومی آواز ،
قومی نیوز14،فروری، 2021،
جمعہ کی رات صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اسلام آباد ،لاہور اور دیگر قریبی شہر زلزلے سے لرز اٹھے اور لوگ کلمہ شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز اسی کلو میٹر گہرائی میں تاجکستان میں واقع تھا۔امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9اور مرکز تاجکستان اکیانوے کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے بھارت کے بھی متعدد شہروں میں محسوس کئے گئے۔ ابھی تک کہیں سے بھی کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔