قومی آواز :راولپنڈی،
کینیڈین نیوز،14،دسمبر، 2020،
پنجاب پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے تین دہشت گردوں کو کاروائی سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کاﺅنٹر ٹیریر زم ڈیپارٹمنٹ کے تحت عمل میں آئی۔ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق تحریک طالبان سے ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ملزمان کے ٹھکانے پر ایک خفیہ اطلاع کے بعد چھاپہ مارا گیا جہاں سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہو اہے۔ملزمان کو افغانستان سے فنڈز اور رہنمائی مل رہی تھی۔