Monday, October 30, 2017 اٹاوا میں اسٹینلے کپ کی یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ ہاکی نائٹ میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ اسٹینلے کپ 1892میں کینیڈا کے چھٹے گورنر لارڈ اسٹینلے نے تحفتاً دیا تھا۔اب ایک سو پچیس سال بعد اس کی سالگرہ کے موقع پر اٹاوا شہر کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ یہاں اس کی یادگار تعمیر کی گئی ہے جو کہ اس شہر کی پہچان ثابت ہو گی۔ اس موقع پر کینیڈا کی ایک سو پچاسویں تقریب اور ہاکی لیگ کی دسویں سالگرہ بھی ہوگی۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو
تقریب میں مئیر جم واٹسن اور ایم پی ڈیوڈ مگنٹی نے خصوصی شرکت کی۔ ٹروڈو نے کہا کہ ان کا دس سالہ بیٹا بہت اچھی ہاکی کھیل رہا ہے لیکن وہ اپنے بچپن میں کبھی اچھے ہاکی پلئیر نہیں رہے بلکہ ان کو اسکینگ زیادہ پسند تھی۔ واضح رہے کہ اس یادگار کی تعمیر کے لئے وفاقی حکومت نے شہر کو 2.15ملین ڈالر کا فنڈ فراہم کیا تھا۔