قومی آواز ۔ مسی ساگا:مسی ساگا کا سلمان عزیز گرفتار ہوگیا۔ اوک ول کا شخص جس کانام سلمان عزیز بتایاجاتا ہے اوراس کی عمر38 برس ہے۔ اس پر جھگڑے کی سنگین دفعہ عائد کی گئی ہے۔اس پر باکسنگ ڈے پر
اسکویر ون مال پرپارکنگ میں جھگڑے کی وجہ سے فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ ٹویٹر پر اس بارے میں ایک ویڈیو وائرل ہوگئی اس میں دو افراد کوایک دوسرے سے گھتم گتھا دکھایاگیا تھا۔ اس لڑائی کی وجہ سے ایک شخص کے ناک سے خون بھی نکل رہا تھا۔پیل ریجن پولیس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ باکسنگ ڈے پر ایسا بہت عجیب ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے پارکنگ سے دو افراد کوگرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میںلائی ہے۔