January 25, 2017 قومی آواز مالم جبہ ۔ پاکستان کی برف پر پہلی بار انٹرنیشنل اسکینگ مقابلے کل سے نلتر اور مالم جبہ میں شروع ہوں گے جس میں شرکت کیلئے دس ممالک کے 25کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔ پاکستان اسکینگ فیڈریشن کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ یونان، ترکی، ماسکو، یوکرین، سلوانیہ، تاجکستان ، سری لنکا، افغانستان کے کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے جبکہ بھارت اور کرغستان کے کھلاڑی آج پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان ٹیم بھی ان مقابلوں میں حصہ لے گی، مقابلوں میں 16ریس ہوں گی، آٹھ ریس نلتر اور اتنی ہی انٹرنیشنل ریس مالم جبہ میں ہوں گی۔