قومی آواز، کینیڈین نیوز2اگست،2021 افریقن کینیڈینز کی جانب سے اونٹاریو بھر میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ افتتاحی تقریب کا انعقاد وان میں جمعہ کی صبح جارج بیلی اسکول میں کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔یہ دن 1834میں پاس کئے گئے اس قانون کی یاد میں منایا جاتا ہے جب برطانوی نو آبادیات میں غلامی کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا اور لاکھوں سیاہ فاموں کو غیر قانونی قید سے نجات ملی تھی۔ سیاہ فام افراد نے اس موقع پر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے کھانے پینے کی روایات پر عمل کرتے ہوئے طعام اور مشروبات کی دعوتیں کی گئیں۔